13 جنوری، 2016، 4:37 PM

پاکستانی دہشت گرد داعش میں شامل ہورہے ہیں

پاکستانی دہشت گرد داعش میں شامل ہورہے ہیں

پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانا موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ داعش خطے کے لیے ابھرتا ہوا خطرہ ہے اور پاکستان سے فرار ہونے والے وہابی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانا موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ داعش خطے کے لیے ابھرتا ہوا خطرہ ہے اور پاکستان سے فرار ہونے والے وہابی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اسلام اباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جانان موسٰی زئی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ریاستی تعلقات چاہتے ہیں اور افغانستان پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ افغان سفیر نے کہا کہ افغان حکومت عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے اور داعش خطے کے لیے ابھرتا ہوا خطرہ ہے، پاکستان میں آپریشن کے دوران مہمند اور اورکزئی ایجنسی سے بھاگنے والے 60 سے 70 فیصد دہشت گردوں نے افغانستان میں داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے جو پاکستان کے لئے بھی بڑا خطرہ ہیں۔

News ID 1861043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha